مونس الہیٰ کے ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے سمن کی عدم تعمیل کی رپورٹ پر مونس الہیٰ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ مونس الٰہی کے سپین میں پتہ پر سمن کی تعمیل کرائی لیکن مونس الٰہی وہاں نہیں تھے، مونس الٰہی کے خلاف سمن کی رپورٹ برطانوی ایمبیسی کو بھی بھیجی گئی لیکن وہ سماعت سے پہلے واپس نہیں آئی۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ اب برطانوی ایمبیسی سے رپورٹ آئی ہے کہ سمن وصول کرنے کے لیے کوئی نہیں تھا، سمن کو دروازے سے واپس دھکیل دیا گیا۔

عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے نے وارنٹ گرفتاری کرنے کی استدعا کی ہے، عدالت کے پاس یقین کرنے کے لیے مواد موجود ہے کہ ملزم مفرور ہے اور سمن کی پابندی نہیں کرے گا، عدالت تفتیشی افسر کی درخواست منظور کرتے ہوئے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں