مودی سرکار کی ہندو قوم پرستی وباء بن گئی

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کی پھیلائی گئی ہندو قوم پرستی نے دنیا بھر میں وبائی حیثیت اختیار کرلی۔

اخبار کے مطابق ہندو قوم پرستی کے معاملے پر امریکی اور کینیڈین یونیورسٹیاں میدانِ جنگ بن گئی ہیں۔

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ ہندو قوم پرستی کی مخالفت کرنے والوں کو قتل کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مختلف ممالک نے بھارتی سفارت کاروں، بی جے پی اور آر ایس ایس کی نگرانی شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں