منکی پاکس کو کورونا سے جوڑنا ممکن نہیں،عالمی ادارہ صحت

نیویارک : عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ منکی پاکس کو کورونا سے جوڑنا کسی بھی صورت ممکن نہیں۔ڈبلیوایچ او نےمنکی پاکس سے خوفزدہ ہونے والے دنیا بھر کے شہریوں کے لئے پیغام جاری کردیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے یورپ میں ڈائریکٹر ہنس کلوگ نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس تاثر کو مسترد کیا کہ منکی پاکس بھی کورونا کی طرح متعدی اور جان لیوا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے علاقائی سربراہ ہانس کلوج کا کہنا ہے کہ منکی پاکس کی چاہیے پرانی قسم ہو یا نئی قسم اسے کورونا سے جوڑنا کسی بھی صورت ممکن نہیں ہے۔

علاقائی ڈائریکٹر ہنس کلوگ نے کہا کہ گوکہ کلیڈ 1b وائرس کے بارے میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے لیکن منکی پاکس کے پھیلاو کو روکا جا سکتا ہے۔ ایم پاکس نیا کووڈ نہیں ہے ہم جانتے ہیں کہ منکی پاکس کو کیسے کنٹرول کرنا ہے اور یورپ میں اس کی منتقلی کو مکمل طور پر ختم کرنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آئیسولیشن منکی پاکس کابہترین علاج ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں