ًًًًمعین اختر – (24دسمبر1950 تا 22اپریل 2011)

معین اختر کراچی میں پیدا ہوئے ، ان کا گھرانہ مراد آباد سے ہجرت کرکے پاکستان آیا. 16 برس کی عمر میں اسٹیج سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا اور حاضرین کے دل جیت لئے۔ معین اختر انیس سو چھیاسٹھ میں پہلی بار ٹی وی پر جلوہ گر ہوئے اور فن کے دنیا میں نئے ستارے کی آمد کی نوید سنا دی.

معین اختر کو پیروڈیز میں ملکہ حاصل تھا..ان کے یادگار ڈراموں میں روزی، ہاف پلیٹ، شو ٹائم، اسٹوڈیو ڈھائی، ففٹی ففٹی، آنگن ٹیڑھا، انتظار فرمائیے اور عید ٹرین شامل ہیں۔

اسٹیج ہو، ٹی وی یا پھر فلم معین اختر ہر عمر کے لوگوں میں ہر دل عزیز رہے.. انھیں‌ صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سمیت کئی اہم قومی اور بین الاقوامی سطح ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں