کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی تحقیقات کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب نے کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔

انہوں نے الزامات کی انکوائری کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الزامات کی آزادانہ انکوائری کروائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں