اسلام آباد:پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی سمزکیخلاف بھرپور ایکشن لیتے ہوئے منسوخ شدہ یا جعلی شناختی کارڈز پر جاری ہونے والی مزید 69 ہزار سموں کو بلاک کر دیا ، ذرائع کے مطابق ان سموں کی بلاکنگ 16 اگست کے بعد سے غیرقانونی سمز کیخلاف جاری بڑی کارروائی ہے۔
ذرائع کے مطابق صارفین کو اپنی بلاک شدہ سمز کی بحالی کیلئے نادرا سے نئے شناختی کارڈ حاصل کرنا ہوں گے اور پھر اپنے موبائل آپریٹر یا فرنچائز پر جا کر سم کو بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے بحال کروا سکیں گے، پی ٹی اے ذرائع کاکہنا ہے کہ 2017 سے پہلے ختم ہونے والے شناختی کارڈز پر جاری کردہ سمیں ایک ہفتے کے اندر بلاک کردی جائیں گی۔