ٹھٹہ کے علاقے حجامڑو کے قریب کشتی ڈوبنے سے لاپتہ ایک اور ماہی گیر کی لاش مل گئی، جاں بحق ماہی گیروں کی تعداد 4 ہوگئی۔
لاپتہ 10 ماہی گیروں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
لاپتہ ماہی گیروں کے ورثاء کا کہنا تھا کہ انتظامیہ لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش میں سنجیدہ نہیں۔
پانچ روز قبل مچھلی کے شکار پر جانے والی لانچ تیز ہواؤں کے سبب ڈوب گئی تھی۔ لانچ میں سوار 45 ماہی گیر ڈوب گئے تھے جن میں سے 31 کو بچالیا گیا تھا۔