لاہور:پاکستانی اداکارہ مشی خان ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سست رفتار پر حکومت پر برس پڑیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر یوم آزادی کے موقع پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے انٹرنیٹ کی سست رفتار پر مایوسی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار کراچی سے اسلام آباد جانے والی ٹرین سے بھی سست چل رہا ہے، ایک پیغام ڈیڑھ دن میں جا رہا ہے۔
اداکارہ نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بیشتر کاروبار کا دار ومدار انٹرنیت پر ہے، وہ اس سست رفتار کی وجہ سے ایسے کاروبار کس طرح کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اتنے ٹیکس ادا کر رہے ہیں لیکن پھر بھی انٹرنیٹ کی سروس نہیں مل رہی، جو ملک میں واحد سہولت تھی وہ بھی تباہ و برباد ہوگئی ہے۔ یوں لگتا ہے ہم زمانہ قدیم میں واپس جا رہے ہیں۔انہوں نے حکومت سے درخواست کی کہ براہِ مہربانی انٹرنیٹ کی سروس، اس کی رفتار کو بہتر بنائیں۔ اس کے بغیر ہمارا گزارا مشکل ہے۔