میر مرتضیٰ بھٹو (18ستمبر 1954 تا 20ستمبر 1996)

میر مرتضیٰ بھٹو 18ستمبر 1954ء کو کراچی میں پیدا ہوئے انہیں 20ستمبر 1996ء کو کراچی میں 70کلفٹن کے قریب فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔میر مرتضیٰ بھٹوپاکستان کے مضبوط ترین سیاسی گھرانے بھٹو فیملی کے رکن تھے وہ پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹو کے فرزند تھے ۔انہیں اس وقت گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا جب ان کی بہن بے نظیربھٹوملک کی وزیراعظم تھیں۔
مرتضیٰ بھٹو نے1977 میں اپنے والد کی گرفتاری اور جنرل ضیاءالحق کے مارشل لا کے نفاذ کے خلاف عالمی سطح پر مہم چلائی۔ مرتضیٰ بھٹو نے 16 سال جلاوطنی میں گزارے۔ 1993 میں بیرون ملک سے ہی سندھ اسمبلی کا الیکشن لڑا اورکامیابی حاصل کی۔الیکشن میں کامیابی کے بعد جب مرتضیٰ بھٹو پاکستان آئے توانہیں ایئرپورٹ پر ہی گرفتارکرلیا گیا۔ انہوں نے8 ماہ جیل میں بھی گزارے۔
میرمرتضی بھٹو نے ورثا میں بیوہ غنویٰ بھٹو،بیٹی فاطمہ بھٹو اوربیٹےذوالفقارعلی بھٹوجونیئرکوسوگوارچھوڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں