پاکستان سے پولیو کا خاتمہ چاہتے ہیں، نگراں وزیر صحت

نگراں وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ ہم پاکستان سے پولیو کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

اسلام آباد میں پولیو واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوشش ہے تمام بچے اس مہلک مرض سے بچ سکیں۔

ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا ہے کہ پولیو سے متاثرہ بچے نیشنل ڈیویلپمنٹ پروگرام میں کردار ادا نہیں کر پاتے۔

انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب پولیو کے 3 ہزار سے زیادہ مریض تھے، پولیو پروگرام سے پولیو کیسوں میں بتدریج کمی ہوئی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان 2 ممالک ہیں جہاں پولیو کیس زیادہ رپورٹ ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں