میانوالی: چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، اہلکار شہید، 2 دہشت گرد ہلاک

پنجاب پولیس نے میانوالی کنڈل پیٹرولنگ پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا۔حملے میں ہیڈ کانسٹیبل ہارون خان شہید ہوگئے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق 10 سے 12 دہشت گردوں نے کنڈل پیٹرولنگ پوسٹ پر حملہ کیا تو چھت پر تعینات جوان کی فائرنگ سے 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہےکہ حملے سے متعلق ہمارے پاس اطلاعات تھیں، ملک میں حالیہ دہشت گردی کی لہر میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔
حملے کے بعد ایس ایم ڈی لائٹس کے ساتھ سی ٹی ڈی کی ٹیمیں پہنچ گئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں