دودھ کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا

مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے بر±ی خبر ہے کہ دودھ کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے کراچی میں دودہ کی فی لیٹرقیمت بڑھ کر220روپے ہوگئی ہے ۔ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے مطابق کمشنر کراچی دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے اضافے پر رضامند ہوگئے ہیں اور 20 روپے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

کمشنر کراچی اور ڈیری فارمرز میں دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔معاہدے کے اہم نکات میں پابند کیا گیا ہے کہ دودھ فروش سرکاری قیمت پر دودھ فروخت کریں گے اور سرکاری قیمت پر دودھ کی عدم فروخت پر کارروائی ہو گی۔

دودھ فروش 31 دسمبر تک قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ نہیں کریں گے۔ دودھ فروش ہر سطح پر خریداری اور فروخت کے ریٹ جاری کرنے کے پابند ہوں گے۔معاہدے میں لکھا گیا ہے کہ ڈیری فارمز سے ریٹیلرز تک دودھ کا معیار برقرار رکھا جاے گا۔یاد رہے کہ گندم کی قیمت میں کمی کے باعث چوکر اور چارے کی قیمت کم ہوچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں