قابل لوگ موجود، نواز شریف آخری امید نہیں، مفتاح اسماعیل

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہےکہ نواز شریف پاکستان کیلئے آخری امید نہیں، اور بھی قابل لوگ موجود ہیں، وہ میرے لیڈر تھے، ہیں اور رہیں گے۔

لاہور کے الحمرا ہال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اسحاق ڈار میرے وزیر خزانہ بننے پر بیرون ملک بیٹھ کر تنقید کرتے تھے، اسحاق ڈار وزیر خزانہ بنے تو میں نے بھی تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو نشان نہیں دیا گیا تو الیکشن متنازع ہوجائیں گے، سب پارٹیوں کو الیکشن میں کھل کر کھیلنے کا موقع ملنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں