مائیکل جیکسن (29 اگست 1958 تا 25جون 2009)

مائیکل جیکسن امریکی ریاست انڈیانا میں انتیس اگست انیس سو اٹھاون کو پیدا ہوئے۔ مائیکل جیکسن کنگ آف پاپ کہلاتے ہیں.
پانچ سال کی عمر میں ہی میوزک کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔ انہوں نے اپنے فنی کیریئرکا آغاز 1964 میں اپنے بھائیوں کے پاپ گروپ جیکسن فائیو سے کیاجن کا پہلا میوزک البم ’آئی وانٹ یو بیک‘ تھا جس نے دنیا بھر میں دھوم مچادی ۔

مائیکل جیکسن نے اپنے پہلے سولو البم ’آف دی وال‘ کے ذریعے پاپ موسیقی کی دنیا میں الگ پہچان بنائی۔1982
میں انکے ایک اورالبم’تھرلر‘ نے ایسا تہلکہ مچا یا کہ ہر ایک کی زبان پر ان کا نام تھاجو دنیا کا سب سے زیادہ فروخت ہونیوالا البم بھی قرار دیا گیا۔
مائیکل جیکسن کی آواز کے ساتھ ساتھ ان کے انوکھے ڈانس اسٹائلز نے بھی عالمگیر مقبولیت حاصل کی جن کا مون واک نامی ڈانس اسٹائل ان کی شناخت بن گیا ۔
تھرلر، بیٹ اِٹ، بیڈ، ڈینجرس اور بلی جینز جیسے بلاک بسٹر میوزک البمز دینے والے مائیکل نے ایک حمد’گو تھینکس ٹو اللہ‘ بھی ریکارڈ کرائی جس سے انکے اسلام قبول کرنے کی افواہوں نے جنم لیا۔مائیکل جیکسن 25جون 2009 کو انتقال کرگئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں