جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ حملہ ہوا۔
ترجمان کے مطابق قافلے پر انٹر چینج پر فائرنگ کی گئی، مولانا محفوظ رہے۔
ترجمان کا کہنا ہےکہ مولانا کے بیٹے مولانا اسجد کا گاؤں عبدل خیل میں ولیمہ تھا۔
دوسری جانب بھائی عبید الرحمان نے کہا ہےکہ فائرنگ مولانا کی گاڑی پر نہیں ہوئی، واقعے کے وقت مولانا گھر پر تھے۔