زلزلہ کب اور کہاں آئے گا؟ پیشگوئی نہیں کی جاسکتی، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہےکہ پاکستان میں زلزلے سے متعلق غلط خبروں پر عوام دھیان نہ دیں، زلزلہ کب اور کہاں آئے گا؟ اس کی پیشگوئی نہیں کی جاسکتی۔کسی انٹر نیشنل ادارے سے کوئی وارننگ اور ہدایات جاری نہیں ہوئیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پاکستان میں سونمیانی سے شمالی علاقے تک 2 بڑی ٹیکٹونک پلیٹس ہیں، ان میں کسی بھی مقام پر زلزلہ آسکتا ہے، کوئی ایک جگہ نہیں بتائی جاسکتی، پاکستان میں ٹیکٹونک پلیٹس کی پیشگوئی سے متعلق سسٹم نصب نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں