گرفتاری کے وقت والد کا رتبہ دیکھا گیا نہ عمر، مہر بانو قریشی

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی نے کہا ہےکہ نہیں بتایا جارہا کہ والد کو کہاں لیکر گئے ہیں۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہر بانو قریشی نے کہا کہ والد کی گرفتاری کے وقت رتبے کا لحاظ کیا گیا اور نہ ہی عمر کا۔

انہوں نے کہا کہ والد برصغیر کی سب سے بڑی جماعت کے گدی نشین ہیں، اس کا لحاظ نہیں کیا گیا۔

مہر بانو قریشی کا کہنا تھا کہ الیکشن لڑنا والد کا حق ہے، جو کوئی نہیں چھین سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں