ملک میں جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوگیا۔
فارماسوٹیکل کے مطابق ایل سی بروقت نہ کھلنے کی وجہ سے میٹریل کو درآمد نہ کیا جاسکا، جس کی وجہ سے ڈیڑھ سو زائد ادویات کی قلت ہوگئی ہے اور قیمتوں میں ایک سال کے دوران 400 سے 500 فیصد تک ہوچکا۔
لاہور میں مرگی، اینٹی بائیوٹیکس انجکشن، ہائی بلڈ پریشر اور دل کی تکلیف کی ادویات کے مختلف برانڈز نایاب ہیں۔
صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ ادویات کی مارکیٹ میں بلیک میں فروخت کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔