اسلام آباد:ملک بھر میں ادویات مزید مہنگی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ، ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرط پر ادویات پر بھی 18 فیصد جی ایس ٹی نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ‘وفاقی حکومت نے آئندہ بجٹ میں ادویات پر جی ایس ٹی لگانے کی سفارش کردی، ذرائع کے مطابق ڈی ریگولیشن کے بعد ادویات پر ٹیکس لگانے سے ادویات خریدنا غریبوں کےلیے ناممکن ہو جا ئے گا۔
نگراں حکومت نے اپنے دور میں روز مرہ استعمال کی جانے والی ادویات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کردیا تھا۔اب دوا ساز کمپنیاں ادویات کی قیمتوں کا تعین خود کرتی ہیں۔70 فی صد دوائیں ضروری اور 30 فی صد روز مرہ استعمال کی جانے والی کیٹیگری میں آتی ہیں۔