new president

عارف علوی نئے صدر کے آنے تک اپنی اوقات میں رہیں، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد : جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے صدر عارف علوی کی جانب سے الیکشن کی تاریخ دینے پر ردعمل کا اظہار کتے ہوئے کہا ہے کہ عارف علوی نئے صدر کے آنے تک اپنی اوقات میں رہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ صدر کو کونسی طاقتیں سپورٹ کررہی ہیں جو سیاسی عدم استحکام چاہتی ہیں؟، عارف علوی ایک پارٹی کی نمائندگی کرنے والے جانبدار صدر ہیں۔ الیکشن کمیشن صدر کے کسی حکم یا تجویز کو ماننے کا پابند نہیں ہے، وہ خود ایک ادارہ ہے۔ صدر نے ایک ایسی عدالت سے رجوع کرنے کی تجویز دی ہے جو عدالت عمران خان اور پی ٹی آئی کو سپورٹ کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر نے گیند عدلیہ کی طرف پھینکی اور عدلیہ نے اسے صدر کی طرف پھینکا ہے، ایک دوسرے کی طرف گیند پھینکتے پھینکتے ناظرین کہتے ہیں کہ گول نہیں ہوا،صدر عارف علوی نے ملکی نظام میں خوامخواہ کا بھونچال لانے کی کوشش کی ہے، اس لاحاصل بحث سے انتخابی معاملات کو متاثر کرنےکی کوشش کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں