مستونگ: مسجد کے قریب دھماکا، 59 افراد شہید، 59 زخمی

مستونگ میں الفلاح روڈ پر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 59 افراد جاں بحق اور 59 زخمی ہوگئے۔متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔جاں بحق افراد میں ڈی ایس پی مستونگ بھی شامل ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر مستونگ کا کہنا ہےکہ دھماکا مدینہ مسجد کے قریب ہوا۔نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہےکہ مستونگ اور کوئٹہ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی۔ پولیس، پی ڈی ایم اے اور دیگر ایمرجنسی اداروں کی ٹیمیں دھماکے کے مقام پر موجود ہیں۔
غیر ملکی آشیر باد سے دشمن بلوچستان میں مذہبی رواداری اور امن تباہ کرنا چاہتا ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان نے سانحہ مستونگ پر صوبے بھر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا، اس دوران سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔نگراں وزیراعظم نے مستونگ میں دھماکے کی شديد مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر اظہارِ افسوس کیا۔نگراں وزیراعظم نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے اظہارِ تعزیت کیا اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں