راولپنڈی:بلوچستان کے ضلع مستونگ میں فورسز کے انٹیلی جنس بیس آپریشن میں بی ایل اے کے تین دہشت گرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عا مہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع مستونگ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا جو پنجگور کے ڈپٹی کمشنر ذاکر علی کی شہادت کےتناظر میں کیا گیا جب کہ اس دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں بی ایل اے کے 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا اور آپریشن کے دوران تین دہشت گرد زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، یہ دہشت گرد 12 اگست کو پنجگور کے ڈپٹی کمشنر ذاکر علی کی شہادت کے بھی ذمہ دار تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسزکا آپریشن گھناو¿نے فعل میں ملوث مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا ہے، فورسزبلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاڑ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔