اسرائیلی فوج کی جارحیت کے باجود مسجد اقصیٰ میں نماز عید ادا

اسرائیلی فوج کی جارحیت، بے جار رکاوٹوں اور پابندیوں کے باجود مسجد اقصیٰ تکبیرات سے گونج اُٹھی-

40 ہزار سے زائد فلسطینی قبلہ اوّل میں عید الاضحیٰ کی نماز پڑھنے آئے تو اسرائیلی فوج نے حملہ کردیا۔

قابض فوج نے مسجد اقصیٰ کے صحن میں توڑ پھوڑ کی، نماز میں خلل ڈالا-

اسرائیلی فوجیوں نے ہزاروں فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا۔

فلسطینی نوجوانوں نے باہر صفیں بنالیں اور نماز ادا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں