ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہےکہ ووٹ کی پرچی ہی آپ کے مستقبل کا ٹکٹ ہے۔
سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب میں مریم نواز نے اپیل کی کہ 8 فروری کو نواز شریف کا ووٹر گھر نہ بیٹھے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ووٹ قوم کی تقدیر کا فیصلہ ہے، سوچ سمجھ کر ووٹ کا حق استعمال کریں۔
انہوں نے کہا کہ شیر کے نشان پر جتنے ٹھپے لگیں گے، ترقی اُتنی ہی تیز ہوگی۔