مریم اورنگزیب کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

انسداد دہشتگردی عدالت نے اشتعال انگیز گفتگو میں مریم اورنگزیب کو نو دسمبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے عدم پیشی پر مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ وارنٹ گرفتاری جج عبہر گل نے جاری کئے اور متعلقہ ایس ایچ او کو وارنٹ کی تکمیلِ کرانے کی ہدایت دے دی۔

جج نے مریم اورنگزیب کو نو دسمبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں