وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ موٹرسائیکلوں کی تقسیم روکنے کے کیس میں جج صاحب کے ریمارکس پر ہنسی آگئی۔ مریم نواز نے کا کہنا تھا کہ عدالت نے کہا کہ لڑکے بائیک لے کر لڑکیوں کے کالج کے سامنے جائیں گے، جنہوں نے وہاں جانا ہے وہ ویسے بھی چلے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا عدالت نے کہا لڑکے بائیکوں پر ون وہیلنگ کریں گے، میرے خیال میں الیکٹرک بائیکس سے ون وہیلنگ نہیں ہوسکتی۔ یاد رہے چنددن قبل لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو طالب علموں کو الیکٹرانک بائیکس دینے سے روکتے ہوئے تفصیلات طلب کی تھیں۔