led the country

ن لیگ نے ہمیشہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ ( ن ) کی سینئر نائب اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے ہمیشہ حکومت میں آکر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔

جاتی عمرہ میں چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیر صدارت مسلم لیگ ( ن ) کا اجلاس ہوا جس میں رانا ثناء اللہ ، پرویز رشید ، مریم اورنگزیب ، بلال کیانی اور سیف الملوک کھوکھر نے شرکت کی جبکہ خواجہ سعد رفیق ، ملک افضل کھوکھر ، علی پرویز ملک ، شائستہ پرویز ملک اور خواجہ سلمان رفیق بھی شریک ہوئے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی وطن واپسی پر پرتباک استقبال کیا جائے گا، وہ وطن واپس آکر ملک کو مہنگائی، بے روزگاری اور مشکلات سے نکالیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں