مرد حوس کا پجاری یا سائباں؟ (مرزا وصی الدین)

جب عورت مرتی ہے تو جنازے کو کاندھا مرد ہی دیتے ہیں, لحد میں مرد ہی اتارتے ہیں, پیدائش پر یہی مرد کان میں اذان دیتا ہے۔ باپ کے روپ میں سینے سے لگاتا ہے, بھائی کے روپ میں تحفظ فراہم کرتا ہے, شوہر کے روپ میں محبت دیتا ہے اور بیٹے کی صورت میں اس کے قدموں میں اپنے لیے جنت تلاش کرتا ہے- کیا واقعی مرد عورت کو صرف حوس کی نگاہ سے ہی دیکھتا ہے- مرد عورت کی پکار پر جان دینے سے گریز نہیں کرتا-مرد عورت کی خاطر اندلس فتح کرتا ہے اور اسی حوس کی خاطر 80 فیصد مقتولین عورت کی عصمت کی حفاظت کی خاطر موت کی آغوش میں سو جاتے ہیں۔ واقعی ”مرد حوس کا پجاری ہے۔”لیکن جب “حوا کی بیٹی” کھلا بدن لیے، چست لباس پہنے باہر نکلتی ہے اور مرد کو اپنے سحر میں مبتلا کر دیتی ہے تو یہ واقعی حوس کا پجاری بن جاتا ہے اور کیوں نا ہو؟ “ہم نے سرِ بازار حسن کو نیلام ہوتے دیکھا ہے.
میں نے مرد کی بے بسی تب محسوس کی جب میرے والد کینسر سے جنگ لڑ رہے تھے اور انہیں صحتیاب ہونے سے زیادہ اس بات کی فکر لاحق تھی کہ جو کچھ انہوں نے اپنے بچوں کے لئے بچایا تھا وہ ان کی بیماری پر خرچ ہو رہا ہے اور ان کے بعد ہمارا کیا ہوگا……؟ میں نے مرد کی قربانی تب دیکھی جب ایک عید کی شاپنگ کرنے گیا اور ایک فیملی کو دیکھا جن کے ہاتھوں میں شاپنگ بیگز کا ڈھیر تھا اور بیوی شوہر سے کہہ رہی تھی کہ میری اور بچوں کی خریداری پوری ہوگئی آپ نے کرتا خرید لیا-آپ بھی کوئی نئی چپل خرید لیں جس پر جواب آیا ضرورت ہی نہیں- پچھلے سال والی کونسی روز پہنی ہے جو خراب ہوگئی ہوگی، تم دیکھ لو اور کیا لینا ہے بعد میں اکیلے آکر اس رش میں کچھ نہیں لے پاؤ گی ابھی میں ساتھ ہوں مزید جو خریدنا ہے آج ہی خرید لو۔ میں نے مرد کا ایثار تب محسوس کیا جب وہ اپنی بیوی بچوں کے لئے کچھ لایا تو اپنی ماں اور بہن کے لئے بھی تحفہ لایا÷
میں نے مرد کا تحفظ تب دیکھا جب سڑک کراس کرتے وقت اس نے اپنے ساتھ چلنے والی فیملی کو اپنے پیچھے کرتے ہوئے خود کو ٹریفک کے سامنے رکھا۔ میں نے مرد کا ضبط تب دیکھا جب اس کی جوان بیٹی گھر اجڑنے پر واپس لوٹی تو اس نے غم کو چھپاتے ہوئے بیٹی کو سینے سے لگایا اور کہا کہ ابھی میں زندہ ہوں لیکن اس کی کھنچتی ہوئی کنپٹی اور سرخ ہوتی ہوئی آنکھیں بتا رہی تھیں کہ ڈھیر تو وہ بھی ہوچکا، رونا تو وہ بھی چاہتا ہے لیکن یہ جملہ کہ “مرد کبھی روتا نہیں ہے اسے رونے نہیں دیگا۔”……!!!!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں