سند ھ حکومت ناکام ہوگئی،فوج امن کے قیام کیلئے ایکشن لے ،پی پی رہنما

ہالا: پیپلزپارٹی کے رہنما و رکن قومی اسمبلی مخدوم جمیل الزمان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت امن امان برقرار رکھنے میں ناکام ہوچکی ہے، فوج براہ راست ایکشن لے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن آزادی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ آئین میں ترمیم کرکے آرمی چیف کی تعیناتی کا حق سیاستدانوں سے لیکر فوج کو دیا جائے، فوج کی مداخلت کی صورت میں ہم پارٹی کے بجائے فوج کا ساتھ دیں گے، سندھ میں ڈاکو راج ہے جس سے نمٹنا صوبائی حکومت کے بس کی بات نہیں، آرمی چیف ڈاکوو¿ں کیخلاف آپریشن کریں۔

دوران تقریر مخدوم جمیل الزمان اپنی ہی پارٹی پالیسی کیخلاف برس پڑے۔ رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ میں آج جو کچھ بھی کہوں گا ذاتی حیثیت سے کہوں گا۔ پیپلزپارٹی کے رہنما کی حیثیت سے اسکا تعلق نہیں ہوگا،مجھے اس بات پر حیرت ہوتی کہ ہمارے جوان سرحدوں پر شدید گرمی و سردی میں آزادی کا دن مناتے ہیں اور ہمارے سیاستدان ایئر کنڈیشن کمروں بیٹھ کر آزادی کا دن گزارتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں