لذیذ بریانی بنائیں

اجزاء
مرغی ایک کلو گوشت
چاول ایک کلو
مرچ ایک چمچہ
ہلدی ایک چائے کا چمچہ
پسا دھنیا ایک چمچہ
دھی ایک پاؤ
پیاز دو عدد بڑی
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چمچہ
نمک

سب سے پہلے ایک پتیلی میں تیل گرم کرلیں اور پیاز گولڈن فرائی کرکے نکال کر چورا کرلیں
اب دھی میں تمام مصالحے ڈال کر مرغی بھی اور فرائی پیاز بھی شامل کرلیں۔
تھوڑی دیر رکھ کر جس تیل میں پیاز فرائی کی تھی اسی تیل میں ڈال کر پکنے دیں گل جائے تو تھوڑا سا بھون کر اتار لیں۔
اب ایک کھلے برتن میں چاول کا پانی رکھ کر نمک شامل کرلیں اور عام طریقے سے چاول ابال لیں۔
اب چاول والی پتیلی میں تہہ لگا ئیں
پہلے چاول پھر مرغی پھر چاول اور آخر میں زردے کا رنگ چھڑک دیں اور دم پر رکھ دیں
پندرہ منٹ بعد اس میں بریانی ایسنس شامل کرلیں اور مکمل کور رکھیں کہ بریانی مہک جائے۔
بریانی تیار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں