maintain unity

شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمن کی ملاقات، اتحاد برقرار رکھنے پر اتفاق

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سے جمعیت علما ء اسلام اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے اتحاد برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا فضل الرحمن اور شہبازشریف نے مجموعی سیاسی صورتحال اور شفاف، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے مشاورت و اشتراک کے عمل سے آگے بڑھنے کا فیصلہ بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں