اسلام آباد: حکومت نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کا گھریلو سلنڈر 45 روپے 62 پیسے سستا کر دیا ہے۔یکم جون سے ایل پی جی سستی کی گئی ہے ، اس حوالے سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 45 روپے 62 پیسے سستا کر دیا گیا، ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2768 روپے 23 پیسے مقرر ہوگئی ہے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فی کلو ایل پی جی 3 روپے 86 پیسے سستی کی گئی ہے، ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 234 روپے 59 پیسے مقرر کی گئی ہے۔