آج رواں سال کی طویل ترین رات ہوگی جب کہ 22 دسمبر کا دن سارے سال کا سب سے مختصر دن ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کے موسم میں دن چھوٹے اور راتیں لمبی ہوجاتی ہیں، 21 اور 22 دسمبر کی درمیانی شب سال کی طویل ترین رات ہوگی جب کہ 21 دسمبر کے بعد سے راتیں مختصر اور دن طویل ہونا شروع ہوجائیں گے۔
یہ موقع ہر سال دسمبر کے مہینے میں آتا ہے اور اس کی تاریخیں 20 سے 23 دسمبر تک کسی بھی دن ہوسکتی ہیں، اس سال یہ موقع 22 دسمبر کی رات اور دن کو ملا ہے۔