کراچی: لیاقت نیشنل اسکول آف میڈیکل ٹیکنالوجی کا کانووکیشن

کراچی میں لیاقت نیشنل اسکول آف میڈیکل ٹیکنالوجی کے کانووکیشن کا انعقاد کنونشن سینٹر میں کیاگیا۔

104 گریجویٹس کو ڈاکٹر آف فزیوتھراپی، کلینیکل لیبارٹری سائنسز اور آپریشن تھیٹر سائنسز، ڈائیگنوسٹک ریڈیالوجی سائنسز، ڈائیلائسز سائنسز اور کریٹیکل کیئر سائنسز میں میڈیکل ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ڈگریاں دی گئیں۔

اس موقع پر خطاب میں جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ تعلیم اور ہنر ملک کی ترقی میں اہم کردار ہوتے ہیں، فزیوتھراپی اور میڈیکل ٹیکنالوجی، میڈیسن کے متعلقہ ہیلتھ سائنسز کے شعبے ، صحت کی دیکھ بھال کا نظام اور تربیت یافتہ فزیو تھراپسٹ، میڈیکل ٹیکنالوجسٹ کی دستیابی، وقت کی اہم ضرورت ہے۔

میڈیکل ڈائریکٹر لیاقت نیشنل اسپتال اینڈ میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سلمان فریدی نے کہاکہ صحت کی دیکھ بھال اسپتالوں تک محدود نہیں، اب اسے ہوم کیئر تک پھیلایا جارہا ہے، ہیلتھ کیئر پریکٹیشنرز تیار کررہے ہیں، جو مریضوں کی ہوم کیئر کو بھی پورا کریں گے۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر نگہت عباس، پروفیسر ایس حسن عباس، پروفیسر ڈاکٹر جنید عالم نے بھی خطاب اور طلباء اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگیوں میں تعلیم اور صحت سے متعلق وسیع تر مواقع موجود ہیں۔

امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلباءکو وائس چانسلر جامعہ کراچی نے گولڈ میڈل اور میڈیکل ڈائریکٹر لیاقت نیشنل اسپتال کی جانب سے نقد انعام سے نوازا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں