روشنیوں کے شہر کراچی میں دو روزہ پانچویں ادب فیسٹیول کا آغاز ہو گیا۔
ادب فیسٹیول میں کتابوں کی رونمائی مشاعرہ اور دیگر ادبی سرگرمیاں شامل ہوں گی۔
ادب فیسٹیول کی تفصیلات کے مطابق فیسٹیول میں کتابوں پر سیشنز بھی ہوں گے۔
دیگر سیشنز میں پاور ویمن آف پاکستان، ہائر ایجوکیشن، اسکول ایجوکیشن، مشاعرہ، تھیٹر پرفارمنس، آرٹیفیشل اینٹیلیجنس، مینٹل ہیلتھ اور مینگروز پر بھی گفتگو کی جائے گی۔