کراچی:پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر سید صدرالدین شاھ راشدی کے مشورے کے بعد فنکشنل لیگ سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل لیبر ونگ کراچی زون کے عہدیداروں کا اعلان کردیا ۔عہدیداروں میں صدر سید ولی وارثی، سینئر نائب صدر سید نجم رضوی، جنرل سیکریٹری ملک صفدر نواز اعوان، جوائنٹ سیکریٹری غنی واوڈی والا، نائب صدر عبدالحق چنہ، نائب صدر جاوید بہاری، نائب صدر سید دوست علی شاہ، نائب صدر شاھد بھٹی، نشر و اشاعت سیکریٹری وقار علی، فنانس سیکرٹری رشید عالم، انفارمیشن سیکریٹری شارق خان انصاری شامل ہیں۔
اس موقع پر سردار عبدالرحیم نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ لیبر ونگ کے ذمہ داران کراچی میں نجی اور سرکاری اداروں میں لیبر ونگ کو مزید فعال کرنے کے لیے جلد یونٹس قائم کریں گے۔ سردار عبدالرحیم نے ٹھیکیداری نظام کو پروان چڑھایا جا رہا ہے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ مزدوروں کو حکومت کی مقرر کردہ تنخواہیں ادا کی جائیں، اور انہیں صحت تعلیم اور رہائش سمیت تمام بنیادی سہولیات مہیا کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام صنعتوں اور مختلف اداروں میں کام کرنے والے مزدوروں کو حکومت کی طرف سے مقرر کردہ ویجز نہیں دیے جارہے ہیں۔