بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا ہےکہ بشریٰ بی بی کے وارنٹ جاری نہیں ہوئے، ان کی گرفتاری مطلوب نہیں۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ سے عمران خان، بشریٰ بی بی کا کوئی تعلق نہیں نہ ہی القادر ٹرسٹ کی پراپرٹی ان کی ملکیت ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیب کی مرضی سے رقم سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں آئی، صرف عمران خان کو عدالت میں بلایا گیا، پوری کابینہ کو بلایا جانا چاہیے۔