لطیف کھوسہ پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر مقرر

تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے سردار لطیف کھوسہ کو پی ٹی آئی کا سینئر نائب صدر مقرر کردیا، لاہور سے الیکشن لڑیں گے۔

راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ہمارے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی حاصل کرنے میں مشکلات ہیں، تمام ہائیکورٹس میں درخواستیں دائر کریں گے، یہ کیسی لیول پلئینگ فیلڈ ہے؟۔

پی ٹی آئی کے نئے سینئر نائب صدر نے کہا کہ ہمیں اسکروٹنی سرٹیفکیٹس کے حصول میں بھی تکالیف ہیں، دو دن باقی ہیں، امید ہے عدالتیں انصاف دیں گی۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ ابھی یہ حکومتیں انتی خائف ہیں، نواز شریف فرار کی کوشش کررہے ہیں، نواز شریف چاہتے ہیں الیکشن ان کی مرضی سے ہوں، کوئی اُن کا مخالف میدان میں نہ رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں