لاہور: کار کی ٹکر سے 6 اموات، ملزم کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ڈیفنس میں کار کی ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی ہلاکت کے کیس میں ملزم افنان شفقت کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ طلب کر لی۔پولیس نے ملزم افنان شفقت کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا اور کہا کہ ملزم کے خلاف مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کر دی ہیں، ملزم سے تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں