پاکستانی خاتون پولیس آفیسر نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کی سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام سونیا شمروز خان نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز کو بہترین پولیسنگ اور خواتین پر تشدد کی روک تھام پر ایوارڈ دیا گیا۔ ایس ایس پی سونیا شمروز کو انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس نے ایوارڈ دیا اور انہیں نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں پولیس آفیسرآف دی ائیر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ایس ایس پی سونیا شمروز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا ایوارڈ صنفی امتیاز کی متاثرہ خواتین اور محنتی خواتین پولیس آفیسرز کے نام کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین پولیس اہلکار امن و سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے انتھک محنت کر رہی ہیں، کام کے دوران ثقافتی اصولوں اور حساسیت کو مدنظررکھا اسی وجہ سے خواتین سے متعلق جرائم کی رپورٹنگ میں اضافہ ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں