کرم: گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

پختونخوا کے ضلع کرم میں صدہ بازار کے قریب مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کے حملے میں خاتون اور فورسز کے دو اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پاراچنار سے پشاور جانے والے فیلڈر اور کوچ پر صدہ بازار کے قریب مسلح افراد نے حملہ کیا اور خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔

جاں بحق ہونے والوں میں ڈرائیور رحمٰن علی جبکہ زخمیوں میں نجف علی، افضل اور سائل شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں