کراچی یونیورسٹی میں کنفیوشس سینٹر کے قریب وین کے قریب دھماکے میں تین چینی اساتذہ اور ڈرائیور جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے ۔۔ دھماکا ایک بج کر باون منٹ پر ہوا۔ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق چار زخمیوں میں دو رینجرز کے جوان ایک چینی شہری اور ایک سیکیورٹی گارڈ بھی شامل ہے
جامعہ کراچی کے اندر ایک خاتون نے خود کش دھماکےکے ذریعے چینی باشندوں کی وین کو نشانہ بنایا۔اور 3 زخمی ہوگئے۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا جامعہ کراچی کے اندر واقع کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے پاس وین کے قریب آتے ہی ہوا۔ وین کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کی ہی تھی. دھماکے کے بعد وین میں آگ لگ گئی۔دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
راچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا کہنا ہےکہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے چینی شہری کراچی یونیورسٹی میں موجود چینی زبان سکھانے کے سینٹر سے پڑھا کر واپس آ رہے تھے۔
اس سی سی ٹی وی فوٹیج میں خاتون کو دیکھا جاسکتا ہے
کراچی یونیورسٹی میں خاتون خودکش بمبار کی جانب سے چائنیز باشندوں کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید ہائی ایس وین جامعہ کراچی کے متعلقہ شعبہ کی طرف آرہی ہے۔ گاڑی کے عقب میں موٹرسائیکلوں پر رینجرز اہلکار بھی آتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔