پختونخوا: سکیورٹی فورسز پر فائرنگ، جوابی فائرنگ میں 3 دہشت گرد ہلاک

پختونخوا میں سکیورٹی فورسز اور پولیس وین پر حملوں میں جوابی فائرنگ میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈی آئی خان میں موٹرسائیکل سوار 3 دہشت گردوں نے روکنے کے اشارے پر سکیورٹی فورسز اور پولیس کی مشترکہ ناکا بندی پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس پر فورسز کی جوابی فائرنگ سے تینوں حملہ آور ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مرنے والے دہشت گردوں کے قبضے سے 9 دستی بم‘ کلاشنکوف‘ میگزین‘ مختلف موبائل فونز اور بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں