پختونخواہ: سرکاری ملازمین کے الاونسز میں کٹوتی یا واپسی کا امکان مسترد

نگراں وزیر اطلاعات پختونخواہ فیروز جمال نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوںسے الاونسز میں کٹوتی یا واپسی کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

انہوں نے صوبے میں مالیاتی ایمرجنسی کے نفاذکو مسترد کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وفاقی حکومت کے زیر التواء تمام رقم وصول کرنے کے بعد صوبے کی مالی حالت بہتر ہوجائے گی۔

ادھر نگراں وزیر خزانہ احمد رسول بخش نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ نے چار ماہ کیلئے529.118 بلین روپے کے بجٹ کی منظوری دی ہے۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے مزید کہا کہ مالی سال 2023.24 کیلئے آٹھ ماہ کیلئے منظور کردہ کل اخراجات 992.055ارب روپے ہیں، جو پچھلے سال کے بجٹ کے پہلے آٹھ ماہ کے888ارب روپے کے مقابلے میں12فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں