KPC انتخابات میں “دی ڈیموکریٹس” کا کلین سوئپ

کراچی پریس کلب کے سالانہ الیکشن میں دی ڈیموکریٹس پینل نے 14 ویں مرتبہ کلین سوئپ کرلیا۔

انتخابات میں صدر کے کامیاب امیدوار سعید سربازی نے 845 ووٹ حاصل کئے۔

سیکریٹری کے عہدے پر شعیب احمد نے 843 ووٹ حاصل کئے۔

نائب صدر کے عہدے پر رشید میمن نے 758 ووٹ لئے۔

خازن کے عہدے پر احتشام قریشی نے 806 ووٹ لئے۔

جوائنٹ سیکریٹری کے عہدے پر محمد منصف نے 726 ووٹ حاصل کئے۔

گورننگ باڈی میں شمس کیریو نے 781، میمونہ صدیقی نے 731، شازیہ حسن 724، نواب قریشی 711، شعیب احمد 670، رانا جاوید 652، نور کلہوڑو 588 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں