فیصل آباد پولیس نے پتنگ کی ڈور پھرنے سے جاں بحق محمد آصف اشفاق کے قاتل کو گرفتار کرلیا۔
ملزم عابد نے اقرار کیا کہ اس کی پتنگ کی ڈور سے آصف کی موت ہوئی، جس پر وہ خود بھی سخت پریشان تھا، ملزم کی نشاندہی پر دھاتی ڈور لاکر دینے والے اور فروخت میں ملوث دیگر 4 افراد بھی گرفتار کر لیے گئے۔
سٹی پولیس آفیسر محمد علی ضیا نے بتایا کہ آصف کی پتنگ کی ڈور سے ہونے والی موت المناک واقعہ ہے،قانون کے مطابق کارروائی کی جارہی ہے۔