خضدار بم دھماکے میں سی ٹی ڈی افسر شہید ہوگیا

بلوچستان کے شہر خضدار میں زور دار بم دھماکا ہوا، جس میں سی ٹی ڈی افسر شہید ہوگیا۔

دھماکہ سلطان ابراہیم چوک کے علاقے میں ہوا، شہید افسر کی شناخت مراد بخش جاموٹ کے نام سے ہوئی۔

اطلاع پر لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکٹھے کئے۔

نگراں وزیراعلیٰ نے رپورٹ طلب کرتے ہوئے شہید افسر کو خراج عقیدت پیش کیا اور ورثاء سے اظہار تعزیت کیا۔

Khuzdar Blast

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں