ن لیگ نے اپنے لوگوں کو نگراں حکومت میں بٹھایا رکھا ہے، خورشید شاہ

پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہےکہ ن لیگ نے اپنے لوگوں کو نگراں حکومت میں بٹھایا ہوا ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ نگراں حکومت پر ہم نہیں چل سکتے، ہمارے اور ن لیگ کے نظریے اور سیاست میں دن رات کا فرق ہے، ملک کیلئے ایک ساتھ مل کر فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔

پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ کاغذات چھیننے کے واقعات نہیں ہونے چاہئیں، الیکشن پر سوالیہ نشان ہوگا، عدلیہ کا کام ہے کس طرح صاف و شفاف انتخابات کرواتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں