خدیجہ شاہ نے پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت اختیارکرلی

لاہور: سوشل ایکٹوسٹ خدیجہ شاہ نے تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کی پیشکش قبول کرتے ہوئے امریکی شہریت ترک کرنے کا اعلان کردیا۔

سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں خدیجہ شاہ نے کہا کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی مخصوص نشست کی پیشکش قبول کر لی ۔انہوں نے مخصوص نشست مخصوص نشست کیلئے نامزدکرنے پربانی پی ٹی آئی سے اظہارتشکرکیا۔

خدیجہ شاہ نے کہا کہ جب تک میری دوہری شہریت کا مسئلہ حل نہیں ہو تا، میں نے مہرالنساءسجاد کو اپنی نمائندگی کے لیے نامزد کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں