کراچی: میٹروول سائٹ میں پانی کا بحران، پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

کراچی کے علاقے میٹروول سائٹ میں پانی کا بحران شدید ہوگیا۔عوامی مسائل کمیٹی کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ پانی مافیا اور واٹر بورڈ حکام کی ملی بھگت سے میٹروول کو کربلا بنادیا گیا۔ عوام ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر ہیں۔

رہنماوں کا کہنا تھا کہ یوسی چیئرمین، ٹاؤن چیئرمین اور سٹی میئر ڈپٹی میئر کا تعلق بھی پیپلز پارٹی سے ہے لیکن ان میں کسی نے بھی میٹروول کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی نہیں دکھائی، اس لئے احتجاج پر مجبور ہوئے۔

مظاہرین نے کہا کہ میٹروول کا پانی بیچا جارہا ہے، اس میں واٹر بورڈ اہلکار اور سیاسی جماعت کے رہنما مبینہ طور پر ملوث ہیں۔2 پائپ لائنیں بحال کی جائیں اور ہفتے میں 2 دن پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ مہنگائی کے مارے عوام کیلئے 4 ہزار روپے کا ٹینکر خریدنا ممکن نہیں رہا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر پانی کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو مستقبل میں کے ایم سی آفس کے سامنے یا بلاول ہاؤس پر بھی احتجاج پر غور کیا جاسکتا۔ نگراں وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر معاملے میں مداخلت کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں